Friday, February 28, 2014

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور کا ایک عجیب واقعہ



دو نوجوان حضرت عمر ؓکی محفل میں داخل ہوتے ہی محفل میں بیٹھے ایک شخص کے سامنے جا کھڑے ہوتے ہیں اور اس کی طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں :

’’اے امیر المومنین! یہ ہے وہ شخص جس نے ہمارے باپ کو قتل کیا ہے‘‘
حضرت عمرؓ اُس شخص سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ واقعی تو نے ان نوجوانوں کے باپ کو قتل کیا ہے؟
اس شخص نے جواب دیا:’’امیر المو منینؓ ان کا باپ اپنے اونٹ سمیت میرے کھیت میں داخل ہوا۔ میں نے منع کیا، وہ باز نہیں آیا تو میں نے ایک پتھر دے ماراجو سیدھا اس کے سر میں لگا۔ وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔‘‘

Friday, August 9, 2013

یہودی فلسفہءِ اعتماد۔۔۔ پیا رنگ کالا از بابامحمد یحییٰ خان سے ایک اقتباس


حکایت یوں ہے کہ ایک بوڑھا کاروباری یہودی جب اپنی لاعلاج علالت کی وجہ سے سر پڑی کاروباری ذمہ داریاں پوری طرح نبھانے سے قاصر ہو گیا تو اس نے اپنے نابالغ فرزند کو اپنی جگہ تفویض کرنے کا فیصلہ کر لیا لیکن ایک خدشہ اسے رہ رہ کر پریشان اور فکرمند کر رہا تھا کہ بچہ ابھی کچا اور کاروباری معاملات کی پیرا پھیری سے ناواقف ہے۔ چونکہ جلد سے جلد بیٹے کو اپنی جگہ پہ بٹھانا اس کی مجبوری اور ضرورت بن چکا تھا، اس لئے خرانٹ بڈھے نے فوری طور پہ اسے وہی ازلی سبق پڑھانے کا سوچ لیا جو کبھی اس کے باپ نے اسے پڑھایا تھا اور جس کے نتیجہ میں ابھی تک اس کی کمر میں ریڑھ کا مہرہ اپنی جگہ سے کھسکا ہوا تھا۔

Sunday, August 4, 2013

بابا اشفاق احمد کا ایک واقعہ


اشفاق احمد صاحب ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ۔۔۔
ایک دفعہ لندن کے کسی پارک میں اپنی زوجہ محترمہ کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ دیکھتے ہیں چند لوگ آئے ۔۔۔ سفید پگڑی باندھے ہوئے ۔۔ کوئی عصر کا وقت ہو رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔تو انہوں نے اسی پارک میں جماعت کرائی اور عصر کی نماز پڑھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک برٹش لڑکی انہیں ٹکٹکی باندھے دیکھ رہی تھی ۔۔۔

Sunday, June 30, 2013

اللہ پہ یقین کی عجیب داستان


پنڈ کی کی اس مسجد میں نماز مغرب ادا کرنے کے بعد اجنبی مسافر نے پیش امام صاحب سے کہا کہ میں مسافر ہوں اگے کا سفر صبح کروں گا اگر آپ کو اعتراض نہ ھو تو رات مسجد میں قیام کر لوں .

Thursday, June 27, 2013

افسانچہ، دل نامچہ - عربی سے ترجمہ شدہ


آج جب میں کالج سے لوٹی تو کیا دیکھتی ہوں کہ ہمارے گھر کے سامنے ایک نوجوان اپنی گاڑی میں بیٹھا ہے , جیسے کسی کا انتظار کر رہا ہو۔ ۔ ۔
پھر تو جیسے معمول بن گیا اور میں روز واپسی پر اسے اسی طرح گاڑی میں بیٹھے دیکھتی۔ ۔ ۔ لیکن نوجوان بہت با ادب لگ رہا تھا ۔ ۔ ۔ وہ زیادہ تر اپنا سر نیچھے کیے ہوئے بیٹھا رہتا صرف ایک لمحے کے لیے دیکھتا جب میں اس کے پاس سے گزر کر گھر میں داخل ہوتی ۔ ۔ ۔ لیکن وہ ہے کون؟ اور چاہتا کیا ہے؟

Sunday, June 16, 2013

اقبال کی شگفتہ مزاجی


علامہ اقبال سنجیدہ اور متین ہونے کے باوجود بڑے بذلہ سنج اور خوش طبع تھے۔ گفتگو خواہ کسی قسم کی ہو، مزاح کا پہلو ضرور ڈھونڈ لیتے۔ مہذب و شائستہ لطائف کی قدر کرتے۔ خود بھی لطائف بنا کر دوست احباب کو ہنساتے رہتے، بعض اوقات لطائف کے ذریعے اہم مسائل بھی حل کر دیتے تھے۔

Friday, June 14, 2013

سچی کہانیوں کا مقابلہ




ایک بار کی بات ہے، ایک گائوں میں چار نوجوان رہتے تھے جنہیں ناقابلِ یقین من گھڑت کہانیاں سنانے میں مہارت حاصل تھی۔ وہ آپس میں گہرے دوست تھے۔ وہ ایک ساتھ اٹھتے بیٹھتے اور ہر کہیں ساتھ ساتھ ہی جاتے تھے۔ ایک موقع پر جب وہ گائوں کی چوپال میں تھے، ان کی ملاقات ایک ایسے مسافر سے ہوئی جو بہت ہی عمدہ قسم کی پوشاک پہنے ہوئے تھا۔ وہ آپس میں کھسر پھسر کرنے لگے ’’یہ کوئی امیر آدمی معلوم ہوتا ہے۔ آؤ، اسے بے وقوف بنا کر اس کے کپڑے ہتھیالئے جائیں۔‘‘

Monday, June 10, 2013

سیکھنا انگریز کا پنجابی زبان


ایک انگریز کو پنجابی سیکھنے کا بہت شوق تھا۔ کسی نے اسے بتایا کہ 36 چک کے قدیم بزرگ پنجابی کی تعلیم دیتے ہیں۔
ایک دن انگریز نے بس پر سوار ہو کر 36 چک کی راہ لی۔ بس نے اسے جس جگہ اتارا 36 چک وہاں سے ایک گھنٹے کی پیدل مسافت پر تھا۔ انگریز بس سے اتر کر 36 چک کی طرف چل پڑا۔

Saturday, June 1, 2013

کیا کسی کے پاس موٹاپے کا موثر علاج ہے؟


موٹاپے کا مرض تقریباً تمام ہی ترقی یافتہ ممالک میں عروج پر ہے۔ 
ایک حالیہ پول کے مطابق، پچھلے چار سالوں کے اندر، موٹاپے کہ شرح تقریباً ساری عمر کے لوگوں میں ہی بہت بڑھ گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر چالیس سال کے بعد کی عمر میں یہ شرح 30.4 فیصد ہے، جو کہ 2008ء  کے مقابلے میں 2.5 فیصد زیادہ ہو چکی ہے۔

2012ء میں 26.1 فیصد امریکی موٹاپے کا شکار تھے۔ 2008ء میں یہ شرح صرف 25.5 فیصد تھی۔ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ موٹاپہ کتنا خطرناک ہے۔ اس میں ذیابیطس، امراض قلب اور کئی اقسام کے کینسر کے خطرات بہت بڑھ جاتے ہیں۔ کچھ امراض  کے زائد اثرات (Side Effects) جو بہت کم معروف ہیں جیسے کہ تھکاوٹ، نیند کا نہ آنا, ہڈیوں میں بھرا بھرا پن ہونے کے خطرات (osteoporosis) اور جنسی عدم تناؤ  (erectile dysfunction) کے خطرات بھی بہت ذیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

کیا کسی کے پاس موٹاپے کا موثر علاج ہے؟