Sunday, August 4, 2013

بابا اشفاق احمد کا ایک واقعہ


اشفاق احمد صاحب ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ۔۔۔
ایک دفعہ لندن کے کسی پارک میں اپنی زوجہ محترمہ کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ دیکھتے ہیں چند لوگ آئے ۔۔۔ سفید پگڑی باندھے ہوئے ۔۔ کوئی عصر کا وقت ہو رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔تو انہوں نے اسی پارک میں جماعت کرائی اور عصر کی نماز پڑھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک برٹش لڑکی انہیں ٹکٹکی باندھے دیکھ رہی تھی ۔۔۔
جب ان لوگوں نے نماز ختم کی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ لڑکی ان کے پاس گئی اور پوچھا ۔۔۔۔۔۔ جناب آپ کو انگلش آتی ہے ۔۔ ؟؟؟

انہوں نے جواب دیا ۔۔۔

جی ہاں آتی ہے ۔۔۔۔۔

تو انگلش لڑکی نے پوچھا ۔۔۔۔ آپ لوگ یہ کیا کر رہے تھے ۔۔ ؟

تو ان لوگون نے جواب دیا ۔۔ ہم عبادت کر رہے تھے ۔۔

تو انگلش لڑکی نے کہا ۔۔۔ پر آج تو اتوار نہیں ہے ؟؟

تو ان لوگوں نے کہا ۔۔ کہ ہم مسلمان ہیں ۔۔۔ اور دن میں پانچ وقت اسی طرح عبادت کرتے ہیں۔

تو وہ لڑکی بڑی متاثر ہوئی ۔۔۔۔ اس نے مزید چند باتیں پوچھیں ۔۔ پھر اس نے جانے کے لیے ان کی طرف ہاتھ بڑھایا کہ چلیں ۔ آپ سے کافی اچھی ملاقات رہی ۔۔۔

تو ان کے جو امیر جواب دے رہے تھے انہوں نے اسے جواب دیا ۔۔۔

'' کہ اس ہاتھ کو میرے ہاتھ چھو نہیں سکتے ۔۔۔ میرے ہاتھوں کو چھونے کی اجازت صرف میری زوجہ کے لئے ہی ہے ۔۔''

یہ سن کر ۔۔ اس انگلش لڑکی نے زور کی چیخ ماری اور بھاگ پڑی ۔۔۔۔

اشفاق احمد صاحب بتانے ہیں کہ ۔۔ پھر میں نے اپنی زوجہ سے کہا ۔۔ کہ آج بہت بڑی تبلیغ ہو گئی ۔۔۔۔۔

اس مغربی لڑکی کو اندازہ تھا ۔۔۔ کہ اس کی اوقات محض ایک ٹشو پیپر کی ہے ۔۔۔ آج کوئی استعمال کرلے اور کل کوئی ۔۔۔ اسے گرل فرینڈ بنا کر استعمال کرلے ۔۔۔۔۔ عورت کو عزت تو صرف اسلامی معاشرہ ہی دیتا ہے ۔۔۔

No comments:

Post a Comment