الیکشن 2013 سے پہلے میں اور کاشف اِدھر اُدھر گھوم پھر کے سروے کر رہے تھے اور یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ لوگوں کا موڈ کیا ہے۔ کس کو ووٹ دیں گے وغیرہ وغیرہ۔ ایسے ہی ہمیں ایک کینٹین والا نظر آیا، اُس سے ہم نے ربڑی والا دودھ بھی پیا اور سیاست کے بارے میں گفتگو بھی کی۔ دورانِ گفتگو وہ شاید مروتاً یا کسی اور وجہ سے ہم سے کُھل نہیں رہا تھا۔ جس جماعت یا لیڈر کے بارے میں سوال پوچھتے اس کے بارے میں گول مول سی بات کر دیتا۔ جس سے ایک سے ذیادہ مطلب نکالے جا سکیں۔ اسی اثنا میں کاشف نے ایک عجیب و غریب سا سوال اس سے پوچھ لیا، اس نے جواب بھی ویسا ہی دیا۔۔۔ ہمارا ہنس ہنس کے بُرا حال ہو گیا۔ کاشف کی مخصوص بے ساختہ اور طویل ہنسی آپ کو سنائی دے گی اور یہی اس ویڈیو کا اصل حسن ہے۔ آپ چاہیں تو حسبِ حال کی ناجیہ بیگ کی ہنسی کی طرح اس ہنسی کی رِنگ ٹون بھی بنا سکتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے۔
No comments:
Post a Comment